24 ستمبر 2014 - 18:48
وزیرستان میں ڈرون حملہ، ۱۰ افراد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے لواڑہ منڈی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ ہوا جس کے نتیجے میں غیرملکی شدت پسندوں سمیت 10 افراد مارے گئے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے لواڑہ منڈی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ ہوا جس کے نتیجے میں غیرملکی شدت پسندوں سمیت 10 افراد مارے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق افغانستان کی سرحد کے قریب لواڑہ منڈی شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون طیاروں نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا ہے جس میں 10 افراد مارے گئے ہیں۔ مارے جانے والوں میں غیر ملکی شدت پسند ازبک باشندے بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں سال 2004سے اب تک 400کے قریب ڈرون حملے ہو چکے ہیں اور ان حملوں کے خلاف اور حکومت، عوام اور سیاسی جماعتوں نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈرون حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور پاکستان کی سلامتی و خود مختاری پر حملہ ہیں جن میں بے گناہ اور معصوم لوگوں کی جانیں جاتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲